سعودی پولیس کی باجوڑ کے تین پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان گرفتار.

22

ریاض (ویب ڈیسک) – سعودی عرب کی پولیس نے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے تین پاکستانی شہریوں کے قتل کیس میں دو مرکزی ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے جدید ترین ٹیکنالوجی اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں حراست میں لیا۔
گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ پولیس نے دیگر ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور سرچ آپریشنز تیز کردیے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں قتل کے محرکات اور واقعے کی تفصیلات سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد مقتولین کے لواحقین نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ قتل ان کے خاندانوں کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے اور وہ مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھرپور مطالبہ کر رہے ہیں۔
سعودی پولیس نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا اور قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں