پشاور: خیبر پختونخوا کے 29 مختلف سرکاری محکموں میں مبینہ طور پر کرپشن، ناقص کارکردگی اور سرکاری امور میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے افسران کی منفی فہرست حکومت کو جمع کرا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ محکموں میں ایسے افسران کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے بارے میں طویل عرصے سے مختلف نوعیت کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ فہرست میں ان افسران کو شامل کیا گیا ہے جن پر ناقص کارکردگی، مسائل پیدا کرنے، اختیارات کے غلط استعمال، عوامی خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے اور کرپشن کے سنگین الزامات سمیت دیگر شکایات موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منفی فہرست کی تیاری کا مقصد سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانا، عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی یقینی بنانا اور ایسے افسران کے خلاف کارروائی کرنا ہے جن کی وجہ سے حکومتی امور متاثر ہو رہے ہیں۔
حکام کی جانب سے فہرست میں شامل افسران کے ریکارڈ، کارکردگی اور ان کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے، جس کے بعد الزامات ثابت ہونے کی صورت میں محکمانہ کارروائی سمیت دیگر اقدامات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں میں شفافیت، احتساب اور بہتر انتظامی کارکردگی کے لیے ایسے افسران کے خلاف کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا کے 29 محکموں میں کرپٹ اور مسائل پیدا کرنے والے افسران کی منفی فہرست حکومت کو جمع.
23