سپریم کورٹ کا عمران خان کو آج ہی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم.

23

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کو آج ہی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، جہاں ان کا طبی معائنہ اور ضرورت کے مطابق علاج کیا جائے گا۔

یہ حکم عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا گیا۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں