بیوی کو قتل کرنے والا مبینہ قاتل گرفتار، آلہ قتل بھی برآمد.

19

مانسہرہ: تھانہ لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم محمد جان ولد منشاء، سکنہ جندر بانڈہ، کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے مبینہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں 13 اگست 2026 کو تھانہ لاری اڈہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مدعی نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ گھریلو ناچاقی کے باعث اس کی بہن مسماۃ (ن) کو اس کے خاوند محمد جان نے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد تھانہ لاری اڈہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی۔ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ فیصل خلیل اور تفتیشی افسر انسپکٹر منظور خان کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم محمد جان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مبینہ طور پر واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم کو قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں