فیصل آباد: نماز کے معاملے پر گھریلو جھگڑا، دادا نے دو کمسن پوتوں کو مبینہ طور پر قتل کر دیا.

24

فیصل آباد – ماموں کانجن کے علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نماز کے معاملے پر گھریلو جھگڑے کے دوران ایک بزرگ شخص نے اپنے دو کمسن پوتوں کو تیز دھار زرعی آلے کے وار کر کے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم شاہ محمد کا اپنی بیوی اور بہو سے نماز کی پابندی کے معاملے پر جھگڑا ہوا ۔ ملزم نے طیش میں آ کر گھر والوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں:
· دو کمسن پوتے – نبیل اور عدیل – ٹوکے کے وار سے جاں بحق ہو گئے
· ملزم کی بیوی اور بہو بھی شدید زخمی ہوئیں
· بچوں کی بہنوں نے ایک کمرے میں چھپ کر اپنی جان بچائی
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی خواتین کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں