راولپنڈی – اپنی اہلیہ حنا جاوید کو بے دردی سے قتل کرنے والے مرکزی ملزم فیصل اصغر کے بارے میں ایک انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے بعد اس کی مجرمانہ اور بیمار ذہنیت کا پول کھل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملزم فیصل اصغر مختلف نامور یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں کارپوریٹ کمیونیکیشن کا مضمون پڑھاتا تھا۔ سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر ملزم کے کلاس روم لیکچرز کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، جن میں وہ طالبات سے دورانِ تدریس ایسے سوالات پوچھتا دکھائی دیتا ہے جو اس کی منفی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔
ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل اصغر ایک طالبہ سے سوال کرتا ہے:
“اگر شوہر اپنی بیوی کو گولی مار دے تو اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟”
طالبہ جواب دیتی ہے:
“ایسا شوہر بہت برا آدمی ہو گا۔”
اس جواب پر ملزم فیصل اصغر دوبارہ سوال کرتا ہے:
“اگر بیوی کا کسی اور کے ساتھ افیئر ہو اور وہ دولت حاصل کرنے کے لیے اپنے شوہر کو مارنا چاہتی ہو تو؟”
طالبہ جواب دیتی ہے:
“ایسا ہونا ضروری تو نہیں کہ بیوی واقعی شوہر کو قتل کرنا چاہتی ہو۔”
یاد رہے کہ فیصل اصغر نے راولپنڈی میں اپنی اہلیہ حنا جاوید کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔ اس کیس کی تحقیقات کے دوران یہ ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جو ملزم کی ذہنی کیفیت اور خواتین کے بارے میں اس کے خیالات کو ظاہر کرتی ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور اس کے کلاس روم کے رویے اور طالبات سے کیے گئے سوالات بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔
راولپنڈی: حنا جاوید قتل کیس میں چونکا دینے والا انکشاف، ملزم کا طالبات سے عجیب سوالات.
27