کرک: فائرنگ کا واقعہ، ایف آئی اے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر حماد خٹک شہید.

22

کرک – خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے سائیکوٹ میں شانڈے کرکٹ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایف آئی اے میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر تعینات حماد خٹک شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، حماد خٹک چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ریسکیو 1122 کا اہلکار سبحان بھی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات اور فائرنگ میں ملوث افراد کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حماد خٹک کی شہادت نے ایک بار پھر یہ یاد دلایا کہ فرض کی ادائیگی کرنے والے اہلکار اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر عوام کے تحفظ اور ملک کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں