دیامر: گلیشیئر پگھلنے سے کرلیو گاہ میں مصنوعی جھیل قائم، فصلوں کو نقصان.

25

دیامر کی نیاٹ ویلی میں گلیشیئر پگھلنے کے باعث کرلیو گاہ کے مقام پر مصنوعی جھیل بن گئی، جس سے تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق کرلیو گاہ کے گلیشیئر میں بڑے بڑے شگاف پڑ گئے ہیں، جس کے باعث ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر تشویش پائی جاتی ہے۔

مقامی لوگوں نے حکومت سے فوری حفاظتی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر منظور احمد نے شہریوں کو جھیل سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی ڈی ایم اے کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں