مانسہرہ – اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) ریونیو عبداللہ خان نے غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے موسی افغانی اور دولت افغانی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
اے سی ریونیو عبداللہ خان کی زیرِ نگرانی غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس میں موسی افغانی اور دولت افغانی سمیت دیگر مشکوک افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں بھی افغان مہاجرین کی گرفتاریوں اور ملک بدری کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جا رہا ہے ۔
خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بعض افغان مہاجرین مبینہ طور پر دہشت گردی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں ۔
پولیس نے اس سے قبل بھی افغان مہاجرین کو پاکستانی خاندانوں کا حصہ بنا کر جعلی شناختی کارڈز بنانے والے گروہوں کو گرفتار کیا ہے ۔
گرفتار افغان شہریوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کے پاکستان میں قیام اور دستاویزات سے متعلق چھان بین کی جا رہی ہے۔
مانسہرہ: اے سی ریونیو کی کارروائی، غیر قانونی افغان مہاجرین سمیت متعدد گرفتار
19