مانسہرہ – موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر لاپتہ ہونے والے غیر ملکی سیاح الیگزینڈر کی نعش پراچہ کے جنگل سے برآمد کر لی گئی ہے۔
ریسکیو 1122، پولیس، محکمہ جنگلات، ٹریکرز اور مقامی افراد پر مشتمل ٹیموں کی جانب سے جاری سرچ آپریشن کے دوران آج 2 ستمبر کو صبح کے وقت نعش برآمد ہوئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق پراچہ جنگل دشوار گزار اور ڈھلوانی ہے ۔ وہاں اس سے قبل بھی مقامی کمیونٹی کے ساتھ گر کر مرنے کے درجنوں واقعات پیش آ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دو غیر ملکی آئرش سیاح کوہِ موسیٰ دا مصلیٰ ٹاپ سر کرنے کے لیے گئے تھے۔ تاہم واپسی کے دوران دونوں سیاحوں کے درمیان پہلے پہنچنے کی ریس کے دوران الیگزینڈر اپنے ساتھی سے جدا ہو گیا تھا اور اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا تھا ۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سرکاری سطح پر کچھ دیر میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
مانسہرہ: موسیٰ کا مصلیٰ سے لاپتہ برطانوی سیاح کی نعش پراچہ کے جنگل سے برآمد.
22