ایبٹ آباد – ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقام موسیٰ کا مصلہ سے لاپتہ غیر ملکی سیاح کے حوالے سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ لاپتہ سیاح کی نعش پراچہ چاؤں والا نلہ سے برآمد کر لی گئی۔
نعش کو ریسکیو، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور مقامی چرواہوں کی مشترکہ کارروائی کے ذریعے برآمد کیا گیا۔ ریسکیو اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں مقامی چرواہوں کی مدد سے سرچ آپریشن جاری رکھا، جس کے نتیجے میں نعش کو تلاش کر لیا گیا۔
مانسہرہ: سرچ ٹیمیں لاش کو لے کر واپس جچھہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں، جہاں ضروری قانونی اور طبی کارروائی کے بعد نعش کو مزید اقدامات کے لیے منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 26 اگست 2026ء کو ایک آئرش شہری نے سیران والی میں موسیٰ کا مصلہ کے لیے چڑھائی شروع کی تھی، تاہم وہ 28 اگست 2026ء کو لاپتہ ہو گیا تھا ۔
شوکت سالار ریجنل انچارج دنیا میڈیا گروپ ہزارہ ڈویژن
ایبٹ آباد: موسیٰ کا مصلہ سے لاپتہ غیر ملکی سیاح کی نعش پراچہ چاؤں والا نلہ سے برآمد
32