ملک کے معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ تھے اور اپنے مزاحیہ کرداروں، برجستہ مکالموں اور منفرد اندازِ اداکاری کے باعث ناظرین میں مقبول تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی آصف اقبال کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
آصف اقبال کے انتقال سے شوبز اور تھیٹر کی دنیا میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے۔ آمین۔
معروف اداکار و کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے.
26