مانسہرہ: دریائے کنہار سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

29

مانسہرہ – گڑھی حبیب اللہ کے علاقے گلڈھیری پل کے قریب دریائے کنہار سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملنے کی اطلاع مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو 1122 کو دی گئی۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول روم کی جانب سے (PWRP) سے ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں دریاے کنہار سے نعش کو پیشہ ورانہ انداز میں ریکور کیا اور ضروری کارروائی کے بعد گڑھی حبیب اللہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے نعش کی شناخت اور موت کی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں