نواں شہر: سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم نثار گرفتار، آلہ قتل برآمد.

41

نواں شہر / ڈھوڈیال – نواں شہر کے علاقے ڈھوڈیال میں سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم نثار کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
مقتول عادل اور قاتل نثار کے والد حسن زادہ نے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گھر کے تمام افراد سو رہے تھے کہ رات تقریباً 3 بجے اس کا بڑا بیٹا نثار شور شرابہ کرتے ہوئے باہر آیا اور نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے بھائی عادل پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں عادل شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
نواں شہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول عادل کے قاتل بھائی 22 سالہ نثار کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔
مقتول عادل ضلع نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی فیملی کا فرد تھا اور ڈھوڈیال نواں شہر میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ قتل کے اصل محرکات کا پتہ لگایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں