پشاور – کوہاٹ میں پولیس لائنز مسجد پر خودکش حملے کے بعد صوبائی وزارت داخلہ نے پشاور سمیت صوبہ بھر میں افغان شہریوں کے خلاف سخت اور فائنل آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع صوبائی وزارت داخلہ کے مطابق:
· رہائشی علاقوں میں گھروں کی تلاشی لی جائے گی
· کاروباری مقامات پر سرچ آپریشن کیے جائیں گے
یاد رہے کہ کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز کی مسجد پر نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 21 افراد شہید اور 103 زخمی ہو گئے تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔
اس واقعے کے بعد صوبے بھر میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی متوقع ہے۔

کوہاٹ خودکش حملے کے بعد فیصلہ: پشاور سمیت صوبہ بھر میں افغانیوں کے خلاف سخت آپریشن
32