کراچی: احسن آباد کے فلیٹ سے میاں بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد.

29

کراچی: سائٹ احسن آباد کے علاقے میں ایک فلیٹ سے میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق پانچوں افراد کی لاشیں عمارت کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ کے ایک کمرے سے ملیں۔ پولیس کے مطابق فلیٹ کے دروازے اندر سے بند تھے جبکہ لاشیں کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ڈاکٹر تھا اور گھر کا کفیل تھا۔ پانچوں لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں اور تحقیقات مؤثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں