سپیشل اولمپکس پاکستان ریجنل گیمز خیبر پختونخوا کے تحت منعقدہ تقریب

46

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی سپیشل اولمپکس پاکستان ریجنل گیمز خیبر پختونخوا کے تحت منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سپیشل کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سپیشل اولمپکس پاکستان ریجنل گیمز میں بیڈمنٹن، فٹ بال، ویٹ لفٹنگ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، ٹینس، ہاکی، سائیکلنگ اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کھلاڑیوں سے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ وہ دل و جان سے محنت کریں، نظم و ضبط کو اپنائیں اور اپنے کھیل کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

انہوں نے تقریب کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد سپیشل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں