انثار ماڈل سکول بٹ دریاں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی ٹریننگ سیشن کا انعقاد

79

مانسہرہ : ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی ہدایت پر ٹریننگ ونگ ٹیم انچارج حماد ملک نے انثار ماڈل سکول بٹ دریاں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ٹریننگ سیشن میں بیسک لائف سپورٹ، فائر سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے عملی طریقہ کار پر تفصیلی تربیت دی گئی۔
اس موقع پر ٹریننگ ونگ انچارج حماد ملک نے طلباء کو فائر ایکسٹنگوئشر کے استعمال، آگ بجھانے کے بنیادی اصول، اور ہنگامی صورتِ حال میں بحفاظت رہنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ فائر سیفٹی کی آگاہی ہر ادارے، اسکول اور دفتر کے لیے نہایت ضروری ہے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

آخر میں سکول انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ٹریننگ ونگ ٹیم کو مانسہرہ کی عوام کو فراہم كرده بے پناہ خدمات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کی گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں