کچھ فرائض عوام کو بھی ادا کرنے چاہی، نالوں میں کچرا نہ پھینکیں

33

ہریپور : کچھ فرائض عوام کو بھی ادا کرنے چاہیے ہری پور اپنا شہر ہے اسے گندگی کا ڈھیر نہ بنائیں نالوں میں کچرا نہ پھینکیں جب نالے بند ہوتے ہیں تو سارے ہری پور کا گندہ پانی روڈ پر سیلاب کا منظر پیش رہا ہوتا ہے اور ہم لوگ تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کو کوس رہے ہوتے ہیں اور ٹی ایم اے کا عملہ بھی انسان ہے اس سردی میں نالوں سے کچرا نکالنا کتنا مشکل ہو گا غریب لوگ ہیں کئ کئ ماہ تنخواہ سے محروم رہتے ہیں علاج معالجے کیلئے ان کی استطاعت نہیں ہوتی ۔ پلیز ان غریبوں پر رحم کریں اور کچرا ڈسٹبن میں پھینکیں۔

ہری پور میں ٹی ایم اے عملہ صفائی سے شہری،دکاندار تعاون کریں،گند،کچرا،ویسٹ قریب ترین کچرا کنڈیوں میں ڈالیں اسے نالوں میں نہ پھینکیں ،اس تصویر میں بھی دیکھ لیں ٹی ایم اے عملہ صفائی بند نالے سے صفائی کر رہا ہے صرف یہ دیکھ لیں یہ نالے سے کیا نکل رہا ہے ؟ یہ ہر شہری و دکاندار کے سوچنے کی بات ہے اپنی ذمہ داری نبھائیں یہ کچرا یا کسی کاروبار میں استعمال ہونے والی یا بعد از استعمال بچی کھچی اشیاء،ویسٹ نالوں میں نہ پھینکیں ان سے جب نالہ بند ہوتا ہے تو پھر اس غریب عملہ صفائی کو لوگ کوستے بھی ہیں اور ناکردہ گناہوں کے طنز اور الزام بھی ٹی ایم اے سینیٹیشن پہ دھرتے نظر آتے ہیں۔

نالوں میں گند لوگ پھینکیں اور ناقص کارکردگی اور نااہلی کے طعنے اور الزام ٹی ایم اے عملہ صفائی کو یہ سراسر ناانصافی اور غیر ذمہ داری ہے ہونا تو یہ چاہئے کہ شہری تاجر اپنی ذمہ داری پوری کریں اور سینیٹیشن برانچ اپنی ذمہ داری پوری کرے،مل جل کر فرض نبھائیں،اللہ کریم ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ،ثم آمین یا رب العالمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں