مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی نوجوان طالبہ ہادیہ سعید جہانگیری نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک اہم قومی کانفرنس میں پاکستان کے 100 نمایاں اسٹوڈنٹ لیڈرز میں شامل ہو کر اعزاز حاصل کیا ہے۔ ہادیہ، جو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ کی طالبہ ہیں، کی اس کامیابی نے ان کے والدین، کالج اور پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔
ان کی یہ کامیابی ملک کی نوجوان نسل کے لیے ایک مثالی تحریک ہے جو یہ ثابت کرتی ہے کہ سخت محنت، لگن اور مثبت جذبے کے ساتھ قومی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جا سکتا ہے۔ یہ ایوارڈ نوجوان قیادت کی اہمیت اور ان کی معاشرتی ذمہ داریوں کی مؤثر تکمیل کی عکاسی کرتا ہے۔
مقامی حلقوں نے اس کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہادیہ سعید جہانگیری کی یہ کارکردگی ایک مضبوط پیغام ہے کہ مانسہرہ کے نوجوانوں میں صلاحیت ہے کہ وہ ملک و قوم کی قیادت کرتے ہوئے مثبت تبدیلی لا سکیں۔