ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس میں جے آئی ٹی کی ٹیم کا مقتولہ کے گھر دورہ

72

ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس میں جے آئی ٹی کی ٹیم کا مقتولہ کے گھر دورہ

ایبٹ آباد ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) مقتولہ کے گھر پہنچ گئی جہاں ٹیم نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کیس سے متعلق اہم معلومات حاصل کیں۔

جے آئی ٹی ارکان نے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ تحقیقات جامع اور شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائیں گی جبکہ پانچ دن کے اندر رپورٹ مکمل کرکے پیش کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر وردہ کے اہل خانہ نے تفتیش کے دوران سامنے آنے والے اہم نکات اور اپنے تحفظات جے آئی ٹی کے سامنے رکھے۔

جے آئی ٹی میں خیام حسن (چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم)، ایڈیشنل آئی جی سونیا شمعروز خان اسحاق زکریا ایڈووکیٹ ڈاکٹر ارم سمیت مختلف تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شامل تھے ٹیم نے اہل خانہ کی فراہم کردہ معلومات کا جائزہ لیا اور کیس کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی تفتیش کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے جبکہ متاثرہ خاندان کو ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں