مانسہرہ: ڈی پی او مانسہرہ اظہر خان کے احکامات پر اور ایس پی ٹریفک مانسہرہ شہزادی نوشاد گیلانی کی ہدایات پر مانسہرہ ٹریفک پولیس نے پریشر ہارن کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ اس دوران مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے گاڑیوں سے پریشر ہارن اتار کر قبضہ پولیس میں کیے گئے۔
ایس پی ٹریفک مانسہرہ کا کہنا تھا کہ پریشر ہارن شدید شور (Noise Pollution) کا باعث بنتے ہیں، جو سڑکوں، ہسپتالوں اور آبادی والے علاقوں میں عوام الناس خصوصاً مریضوں کے لیے شدید تکلیف اور اذیت کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے سکون اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے اس مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ پریشر ہارن فروخت کرنے والی دکانداروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاکہ شور کی آلودگی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔