بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی قطرے پلانے کی اہمیت پر زور

56

مانسہرہ : صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے ضلع مانسہرہ میں جاری انسدادِ پولیو مہم کا فیلڈ میں جا کر تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل، گھر گھر کوریج اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے والدین سے بھی ملاقات کی اور بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی قطرے پلانے کی اہمیت پر زور دیا۔

محترمہ ثناء فاطمہ نے فیلڈ اسٹاف اور پولیو ورکرز کی محنت کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور زیرو ریفیوز کے ہدف کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے عوامی تعاون نہایت ضروری ہے۔ ضلعی انتظامیہ پولیو فری مانسہرہ کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں