بین الاقوامی اور بین الصوبائ منشیات فروش کو 10 لاکھ جرمانہ اور عمر قید کی سزا سنا دی گئ

60

مانسہرہ : بین الاقوامی اور بین الصوبائ منشیات فروش کو 10 لاکھ جرمانہ اور عمر قید کی سزا سنا دی گئ ۔

منشیات فروش جنید حیدر ولد لیاقت علی سکنہ چٹی ڈھیری کو ایس ایچ اوعاصم بخاری نے 24کلو523گرام چرس سمیت گرفتار کیا تھا۔

ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اس سے قبل نہ صرف ملک کے مختلف علاقوں میں بھاری مقدار میں منشیات سپلائ کرتا تھا بلکہ 8 بیرون ممالک میں بھی ہیروئین اور آئس سپلائ کرچکا تھا۔

پولیس کی مؤثر اور جامع تفتیش، مضبوط شواہد اور کامیاب پیروی کے نتیجے میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سخت سزا سنائی۔ایڈیشنل سیشن جج III جج سپیشل کورٹ مانسہرہ اعجاز الرحمان نے منشیات فروش کو سزا سنائ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں