تحصیل دربند میں تحصیل چیئرمین دلبر خان تنولی کے فنڈ سے تعمیر ہونے والے کھنڈگرا روڈ کا کام مکمل

58

مانسہرہ : تحصیل دربند میں تحصیل چیئرمین دلبر خان تنولی کے فنڈ سے تعمیر ہونے والے کھنڈگرا روڈ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

اس اہم منصوبے کی تکمیل پر اہلِ علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ اس سڑک کی تعمیر سے آمد و رفت میں آسانی کے ساتھ ساتھ علاقے کی مجموعی ترقی کو بھی فروغ ملا ہے۔

روڈ کی تکمیل کے موقع پر اہلِ علاقہ نے تحصیل چیئرمین دلبر خان تنولی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہا۔ اس خوشی کے اظہار کے طور پر گاؤں میں خصوصی دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا، جہاں معززینِ علاقہ اور عوام نے شرکت کی۔

اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ دلبر خان تنولی نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی اور کھنڈگرا روڈ کی تعمیر ان کے وعدوں کی عملی مثال ہے۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح علاقے میں ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں