ایبٹ آباد: آمدہ سرمائی سیزن کے پیشِ نظر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک گلیات سجاد خان اور انسپکٹر گلیات ذولفقار خان کی کی جانب سے جامع اور مؤثر ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا ہے تاکہ موسمِ سرما کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے اور شہریوں و سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس منصوبے کے تحت گلیات کے مختلف اہم اور حساس مقامات پر ڈی ایس پی، انسپکٹرز سمیت تقریباً 50 ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، جو دن رات ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ٹریفک پلان میں برف باری، دھند اور ممکنہ سڑکوں کی بندش جیسے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک اہلکار نہ صرف ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے بلکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد اور رہنمائی بھی فراہم کریں گے۔
اسی سلسلے میں سیاحوں اور مقامی افراد کی سہولت اور حفاظت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے جی ڈی اے، پی کے ایچ اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیے گئے، جن میں باہمی تعاون کے تحت مختلف عملی منصوبے ترتیب دیے گئے۔ ان منصوبوں کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کی صورت میں تمام ادارے بروقت اور مؤثر رسپانس دے سکیں اور عوام کو مشکل حالات سے نکالا جا سکے۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی یہ پیشگی حکمتِ عملی اس عزم کی عکاس ہے کہ سرمائی سیزن کے دوران عوام اور سیاحوں کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک کی روانی اور سہولت کو اولین ترجیح دی جائے گی، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں