سانڈے سر بی ایچ یو میں عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور صفائی کی صورتحال

68

مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II نے آج گورنمنٹ ہائی اسکول چٹہ بٹہ، گورنمنٹ پرائمری اسکول چٹہ بٹہ، گورنمنٹ پرائمری اسکول کوٹکے کا معائنہ کیا۔
اس کے ساتھ بی ایچ یو سانڈے سر کا بھی دورہ کیا گیا۔

دورانِ معائنہ تعلیمی اداروں میں حاضری، تدریسی امور اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا جبکہ بی ایچ یو میں عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور صفائی کی صورتحال چیک کی گئی۔

مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش پائے گئے اور متعلقہ عملے کو مزید بہتری اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں