🚨 لبنان میں دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی.

22

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں گزشتہ روز پیش آنے والے ایک دھماکے میں اس کے 2 فوجی ہلاک جبکہ 4 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 34 سالہ کمانڈر میجر ہارل بیرن اسٹاک اور 33 سالہ سارجنٹ میجر تامیر واکنین شامل ہیں۔

فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ لبنان کے قصبے مجدل زون میں پیش آیا، جہاں ایک دھماکے کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ زخمی ہونے والے چار فوجیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اپنی فوجی کارروائیاں اور حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں