سوریج سسٹم میں بلاکیج اور ہسپتال میں پانی داخل

68

اپر کوہستان: RHC ہسپتال داسو (سوریج سسٹم بلاکیج)

ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر جناب طارق علی خان صاحب کی خصوصی ہدایات اور تحصیل میونسپل آفیسر اسد اللہ غالب صاحب کے احکامات کی روشنی میں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اظہر خان صاحب کے ہمراہ RHC ہسپتال داسوکا معائنہ کیا گیا۔

یہ دورہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سوریج سسٹم میں بلاکیج اور ہسپتال میں پانی داخل ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر کیا گیا۔

-فوری طور پر ٹی ایم اے داسو کے سینیٹیشن اسٹاف نے پانی کو متبادل راستے پر منتقل کر کے ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کیا۔
– مسئلے کے مستقل حل کے لیے ڈاکٹر مبارک شاہ (انچارج RHC) سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔

ان شاء اللہ آئندہ دنوں میں اس مسئلے کو پراپر انجینئرنگ حل کے تحت ٹیک اپ کیا جائے گا تاکہ مستقل بہتری ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں