نیو دربند لس گھاڑ میں فلاحی اقدام، معصوم طلبہ میں گرم چادروں کی تقسیم

52

مانسہرہ : نیو دربند لس گھاڑ میں فلاحی اقدام، معصوم طلبہ میں گرم چادروں کی تقسیم

جامعہ اسلامیہ النصیب ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام، بانی و سرپرستِ اعلیٰ مولانا نصیب الرحمان علوی صاحب کی خصوصی ہدایت پر جامعہ اسلامیہ نیو دربند لس گھاڑ میں زیرِ تعلیم چھوٹے طلبۂ علم میں سردی سے بچاؤ کے لیے گرم چادریں تقسیم کی گئیں۔

اس فلاحی تقریب میں مولانا محمد اسرار صاحب نے باقاعدہ طور پر بچوں میں چادریں تقسیم کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ النصیب ویلفیئر ٹرسٹ جس اخلاص اور لگن کے ساتھ دینی و فلاحی خدمات سرانجام دے رہا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ چھوٹے بچوں کی ضروریات کا خیال رکھنا ایک عظیم صدقۂ جاریہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ النصیب ویلفیئر ٹرسٹ اور جامعہ اسلامیہ کو مزید ترقی عطا فرمائے، اس کے ذمہ داران کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس ادارے کو دکھی انسانیت کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔

اہلِ علاقہ اور والدین نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے جامعہ اسلامیہ النصیب ویلفیئر ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے فلاحی کام جاری رہیں گے۔

اللہ تعالیٰ اس نیک کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں