چرچز کی سکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں، ڈیوٹی پر مامور نفری، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کا تفصیلی جائزہ

60

ایبٹ آباد: ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی کینٹ امتیاز خان نے کرسمس کے موقع پر مختلف چرچز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او کینٹ طاہر سلیم ، ایس ایچ او کینٹ علی جدون بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

دورے کے دوران چرچز کی سکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں، ڈیوٹی پر مامور نفری، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ عبادات کے اوقات میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، گشت میں اضافہ کیا جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے چرچ انتظامیہ سے ملاقات کر کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں