ضلع بٹگرام میں تھری وہیلرز گاڑیوں کی رجسٹریشن

56

بٹگرام: ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات کی روشنی میں آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) جناب ضیاء الرحمٰن صاحب کی سربراہی میں ضلع میں تھری وہیلرز گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

جسمیں ڈی ایس پی بٹگرام، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بٹگرام ، ٹریفک انچارج اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے نمائندے نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں چلنے والے تھری وہیلرز لوڈرزکی فٹنس اور باقاعدہ رجسٹریشن سے متعلق امورپر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس کے دوران متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کےاحکامات پر عملدرآمد کرنے کیلے ضلع میں موجود تمام تھری وہیلرز کے مالکان اپنے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے مطلوبہ دستاویزات پندرہ (15) یوم کے اندر اندر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس، بٹگرام میں جمع کرائیں گے، تاکہ مقررہ وقت کے اندر رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا سکے اور مقررہ میعاد پورہ ہونے کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں