مانسہرہ : ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل، ڈی ایس پی شنکیاری اور ریونیو اسٹاف نے اچھڑیاں کیمپ کا دورہ کیا۔
موقع پر کیمپ کے مشران کے ساتھ جرگہ منعقد کیا گیا، جس میں غیر ملکی افغان باشندوں کو جلد از جلد اپنے ملک واپس جانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
بعد ازاں اچھڑیاں بازار کا دورہ کیا گیا، جہاں غیر ملکی باشندوں کی دکانوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران غیر قانونی دکانوں کو سیل کر کے متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔