ایبٹ آباد: لیڈی ڈاکٹر وردہ اغواء و قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ گرفتار ملزم عادل نے دورانِ تفتیش اقبالِ جرم کر لیا ہے۔
ملزم کے بیان کے مطابق قتل کی منصوبہ بندی شازمان کالونی میں واقع ایک گھر میں کی گئی۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ جس روز ڈاکٹر وردہ کو قتل کیا گیا، اسی دن مرکزی ملزم شمریز نے لاش دفنانے کے لیے گڑھا کھودنے کا کہا۔
عادل کے مطابق اس نے فیصل نامی شخص کے ساتھ مل کر گڑھا کھودا اور مقتولہ کی لاش دفن کی۔
عدالت نے ملزم کے اعترافِ جرم کے بعد اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔