قاتل گرفتار نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی کال

65

مانسہرہ: عاطف تاج سواتی قتل کیس. اہلیان چٹی ڈھیری کا وفد ڈی پی او آفس پہنچ گیا. نامزد قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ.

عدم گرفتاری کی صورت سوموار کے دن 11 بجے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان. ڈی پی او اظہر خان و ایس پی آپریشن سٹی شاہنواز خان کی ورثاء سے اظہار تعزیت، نامزد ملزمان کی جلد گرفتاری و قانون کے کٹہرے میں لانے کی یقین دھانی. سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی تشکیل سے دی گئی.

نقمزد ملزمان کی جلد گرفتاری و مزید انکشافات متوقع. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ تھانہ سٹی حدود چٹی ڈھیری میں جائیداد تنازعہ پر حملہ آوروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے عاطف تاج سواتی کے ورثاء، اہلیان چٹی ڈھیری عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں ڈی پی او آفس پہنچے، جہاں نمائندہ وفد سابق تحصیل ناظم خرم خان، عابد تاج ایڈووکیٹ، منظور خان، ناصر خان، و دیگر نے ڈی پی او اظہر خان، ایس پی آپریشن سٹی شاہنواز خان سے ملاقات کی. اور عاطف تاج سواتی کے قتل میں نامزد ملزمان حمزہ شاد ولد شاد محمد سکنہ غازیکوٹ ٹاؤن شپ، وقاص ولد بختیار سکنہ چنئی، وکی ولد نامعلوم ، فعد اقبال، حماد اقبال پسران اقبال سکنہ چٹی ڈھیری کی فوری گرفتاری اور قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا.

جس پر ڈی پی او اظہر خان، ایس پی آپریشن سٹی شاہنواز خان نے مقتول کے ورثاء و جملہ وفد کو یقین دھانی کراتے ہوئے جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی.

جب کہ ایس پی انوسٹی گیشن شیراز خان کی قیادت میں سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم جس میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن شاہجہان خان، ڈی ایس پی سٹی جاوید خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری، انوسٹی گیشن آفیسر سٹی انسپکٹر ریاض شاہ شامل ہیں.

ورثاء و اہلیان چٹی ڈھیری نے سوموار تک ملزمان کی عدم گرفتاری کی صورت سوموار کے دن 11 بجے پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا. اس حوالے سے ملزمان کی جلد گرفتاری و مزید انکشافات متوقع ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں