پی ایم ایس انڈر ٹریننگ افسران کی ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ اٹیچمنٹ کی تکمیل پر تقریب

71

ایبٹ آباد: پی ایم ایس انڈر ٹریننگ افسران کی ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ اٹیچمنٹ کی تکمیل پر تقریب۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے پی ایم ایس انڈر ٹریننگ افسران ایبٹ آباد میں چھ ماہ پر مشتمل ڈسٹرکٹ اٹیچمنٹ کامیابی سے مکمل کرنے پر اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اپنے دفتر میں افسران سے ملاقات کی اور ٹریننگ کی کامیاب تکمیل پر انہیں مبارکباد دی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تربیت مکمل کرنے کے بعد افسران اپنی آئندہ ذمہ داریوں کے دوران عوامی فلاح و بہبود، شہری مسائل کے مؤثر حل اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں