ہریپور : اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب کی پٹرول پمپس پر انسپکشن
اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب نے تحصیل غازی میں مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔
اس دوران انہوں نے پیمائش، معیار اور قانونی تقاضوں کا تفصیلی جائزہ لیا تاکہ عوام کو معیاری اور مقررہ مقدار کے مطابق ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
انسپکشن کے دوران ایک غیر قانونی پٹرول پمپ کی نشاندہی کی گئی جسے موقع پر ہی سیل کر دیا گیا، جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ بغیر اجازت اور قواعد و ضوابط کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔