افسوسناک ٹریفک حادثے میں ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت حاجی محمد اسلم صراف کی اہلیہ، بہو، پوتی اور پڑپوتہ جاں بحق

50

مانسہرہ: بائی پاس خوشحالہ نیو داتہ میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت حاجی محمد اسلم صراف کی اہلیہ، بہو، پوتی اور پڑپوتہ جاں بحق ہو گئے۔

مرحومین کی اجتماعی نمازِ جنازہ بھیرکنڈ بی ایچ یو ہسپتال گراؤنڈ میں ادا کردی گی۔ نمازِ جنازہ میں صرافہ اور تاجر برادری کے علاوہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ شرکاء نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ حادثے پر علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا پائی جاتی ہے جبکہ مختلف سماجی، تجارتی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے حاجی محمد اسلم صراف اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں