نو تعینات ایس ایچ او تھانہ کوٹھالیہ کیڈٹ گل رحمن قریشی کا معززین علاقہ ممبران کے ہمراہ اہم اجلاس

52

ایبٹ آباد: نو تعینات ایس ایچ او تھانہ کوٹھالیہ کیڈٹ گل رحمن قریشی کی جانب سے تھانہ کوٹھالیہ میں معززین علاقہ اور پی ایل سیز ممبران کے ہمراہ ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں علاقہ کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، پولیس اور عوام کے باہمی تعاون، جرائم کی روک تھام، منشیات کے خاتمے، سماجی برائیوں کے سدباب اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ کوٹھالیہ کیڈٹ گل رحمن قریشی نے شرکاء کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی مؤثر روک تھام کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی بروقت اطلاع پولیس کو دی جائے۔

معززین علاقہ اور پی ایل سیز ممبران نے پولیس اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس کے اختتام پر باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنانے اور آئندہ بھی ایسے اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں