سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا بابر سلیم سواتی کی جانب سے فراہم کردہ 20 کروڑ روپے کے فنڈ

66

مانسہرہ : سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا بابر سلیم سواتی کی جانب سے فراہم کردہ 20 کروڑ روپے کے فنڈ سے حلقہ PK-37 میں عوامی فلاح کے اہم منصوبے پر پیش رفت شروع ہو گئی ہے۔ اس فنڈ کے تحت ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف مقامات پر وال پروٹیکشن کے منصوبوں کے لیے باقاعدہ ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔

ان منصوبوں کا مقصد ندی نالوں اور برساتی ریلوں سے ہونے والی کٹاؤ اور نقصانات سے قیمتی زرعی اراضی، آبادی اور انفراسٹرکچر کو محفوظ بنانا ہے۔ وال پروٹیکشن کی تعمیر سے نہ صرف عوام کے جان و مال کا تحفظ ممکن ہو سکے گا بلکہ علاقے میں پائیدار ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ حلقہ PK-37 میں عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔

علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ منصوبے علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں