گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہلی اپگریڈیشن

79

ہریپور : سینئر راہنماء پاکستان تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان اور صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختون خواہ ارشد ایوب خان کا اپر خانپور گاؤں ہلی میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہلی کا تفصیلی دورہ۔

اور تعلیمی ودیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل اور عمائدین علاقہ بھی موجود۔ڈی ای او فیمیل کی طرف سے سکول بلڈنگ و دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر بلڈنگ و دیگر مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہلی اپگریڈیشن کی ہدایات جاری کیں۔

اہلیان علاقہ کی طرف سے خان برادران کے احسن اقدامات پر خراج تحسین اور دلی شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں