تعمیر وطن کی انتظامیہ نے دس حفاظ بچوں اور ٹیچرز کو مکمل عمرہ پیکیج اور اعزازی شیلڈز سے نواز دیا

82

ایبٹ آباد: تعمیر وطن کی انتظامیہ نے دس حفاظ بچوں اور ٹیچرز کو مکمل عمرہ پیکیج اور اعزازی شیلڈز سے نواز دیا۔

شعبہ حفظ، زائرینِ حرمین تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز مانسہرہ کی
سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایئر کموڈور (ر) محمد سیف الاسلام کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی بانی و چیئرمین سیرہ انسٹیٹیوٹ فیصل آبادمفتی مصطفیٰ عزیز تھے۔ جن کا ادارہ پہنچنے پرانتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

رواں سال قرآنِ مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے دس طلبہ کوگولڈن قرآن اور اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا، جبکہ شعبہ حفظ سے گریجویٹ ہونے والے سترہ طلبہ میں سندِ حفظ اور سیرت سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے آٹھ حفاظ طلبہ اور ان کے اساتذہ کو ادارے کی جانب سے مکمل عمرہ پیکیج کا عظیم تحفہ دیا گیا۔

مہمانِ خصوصی مفتی مصطفیٰ عزیز نے تکمیلِ حفظِ قرآن اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی اور تعمیرین اسلامک سوسائٹی کے زیرِ انتظام تیار کردہ سیرت سلیبس کو سراہتے ہوئے ادارے کی عصری اور دینی تعلیمی کاوشوں کو قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں