کولئ پالس میں نئے تعینات ہونیوالے اساتذہ کو مبارکباد

49

کولئ پالس کوہستان: چیف سیکریٹری خیبرپختونخواہ اور کمشنر ہزارہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کولئ پالس کوہستان نورالامین صاحب نےنئے بھرتی / تعینات ہونے والے اساتذہ کو اپنے آفس میں مدعو کیا۔ اور انہیں تعنیاتی پر مبارک باد دی۔

اور اساتذہ کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ جناب سہیل آفریدی صاحب کا درجہ ذیل پیغام بھی پہنچایا ۔“آپ تمام اساتذہ کو ایک طویل مگر شفاف اور مکمل طور پر میرٹ پر مبنی عمل کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے، لہٰذا آپ پر لازم ہے کہ آپ بھی عملی زندگی میں میرٹ کے اصولوں کو برقرار رکھیں۔

ہر استاد کو چاہیے کہ وہ خلوصِ نیت اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دے تاکہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسلوں کی بہتر تربیت کی جا سکے۔”مزید ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی جائے کہ وہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی ہر ممکن معاونت کریں۔

ان کی آمد، تنخواہوں کے معاملات، مختلف تعیناتی مقامات پر چارج سنبھالنے کے امور کو فوری طور پر آسان بنایا جائے تاکہ اساتذہ دفتری امور میں وقت ضائع کرنے کے بجائے پوری توجہ کے ساتھ بچوں کو تعلیم دے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں