کوہستان پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 (کولی پالس) کا شاندار افتتاح

74

کولئ پالس کوہستان: صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کولی پالس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیرِ اہتمام کوہستان پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 (کولی پالس) کا شاندار افتتاح پالس کرکٹ گراؤنڈ میں کیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے تقریباً 15 کرکٹ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جو کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کے اظہار کا خوبصورت مظہر ہے۔

کوہستان پریمیر لیگ 2025 کا باقاعدہ افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کولی پالس جناب امین الحسن صاحب نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، صحت مند مقابلے اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں مصروفیت نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں