مانسہرہ: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے احکامات اور ڈپٹی کمشنرمانسہرہ کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول نمبر 1 مانسہرہ میں نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کو خوش آمدید کہا اور انہیں تدریسی ذمہ داریاں خلوص، دیانت اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ ادا کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے اور اساتذہ اس نظام کا سب سے اہم ستون ہیں۔ نئی تقرریاں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کے مستقبل کو روشن بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔