میرپور: جرگے کے دوران بیٹے کی فائرنگ، والد جاں بحق، تین زخمی

45

لوئر جناح آباد میں جائیداد اور کاروباری تنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ، باپ جاں بحق، تین افراد زخمی

تھانہ میرپور کی حدود لوئر جناح آباد میں جائیداد اور کاروباری معاملات پر ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ آج شام تقریباً 08:55 بجے براہ خان کے گھر پیش آیا، جہاں جرگہ جاری تھا۔

جرگے کے دوران تلخ کلامی کے بعد مظہر ولد براہ خان نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں براہ خان ولد قلندر خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ شہریار ولد براہ خان، شجاع سلیم ولد محمد سلیم سکنہ جناح آباد اور شبیر ولد غلام جیلانی سکنہ میرا میرپور زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی شہریار کی مدعیت میں ملزم کے خلاف دفعہ 302/324 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں