تحصیل بفہ پکھل: حنیف خان سواتی انجمن پٹواریاں و قانون گوئیاں کے صدر منتخب.

18

تحصیل بفہ پکھل میں انجمن پٹواریاں و قانون گوئیاں کے انتخابی عمل کے بعد پٹواری حنیف خان سواتی کو متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا گیا، جبکہ ظہیر احمد تنولی کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پٹوار حلقہ جات کے نمائندہ افراد اور قانون گو حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے نومنتخب عہدیداران پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
مبارکباد دیتے ہوئے نائب صدر پریس کلب خاور عباسی اور سینئر صحافی طارق عدیل خان خیل (89T) نے کہا کہ حنیف خان سواتی ایک باصلاحیت، دیانتدار اور فرض شناس افسر ہیں، جنہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی نہایت ذمہ داری اور خلوص نیت سے انجام دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام معزز پٹواریوں نے حنیف خان پر اعتماد کر کے عملی اتحاد اور ملی بیداری کا ثبوت دیا ہے، جو قابل تحسین اقدام ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حنیف خان سواتی بطور صدر اور ظہیر احمد تنولی بطور جنرل سیکرٹری اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پٹواری برادری کو درپیش مسائل کے حل، محکمانہ نظم و ضبط کی بہتری اور عوامی خدمت کے معیار کو بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انجمن کی قیادت پٹواری برادری کے حقوق کے تحفظ، باہمی اتفاق و اتحاد کے فروغ اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں