ضلع مانسہرہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں۔ تیلی گلی کے علاقے میں موجود افغان تاجر انتظامیہ کی ٹیم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے، جن کے خلاف آئندہ بھی قانونی کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ثناء فاطمہ کی نگرانی میں محکمہ مال کی ٹیم نے کارروائی کی۔ ٹیم کی قیادت بشیر احمد خان کر رہے تھے جبکہ ثاقب خان بھی بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے۔








کارروائی کے دوران کشمیر روڈ مانسہرہ، شنکیاری روڈ مانسہرہ اور دیگر بازاروں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اس دوران غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی دکانیں سیل کر دی گئیں اور انہیں وارننگ دی گئی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دوبارہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق شہر میں غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مانسہرہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی.
27