آئی جی ذوالفقار حمید خیبر پختونخوا کے احکامات اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایت پر ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ٹی فائیو (T5) کی انتظامیہ کے ساتھ اپنے دفتر میں تفصیلی اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں پراجیکٹ کے مینجمنٹ ڈائریکٹر، پراجیکٹ ڈائریکٹر عمیر منان، ڈائریکٹر فیصل حیات اور ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل (ر) عدنان نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران سابقہ جائنٹ سکیورٹی آڈٹ کی تمام ابزرویشنز کا ایک ایک کر کے جائزہ لیا گیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ نشاندہی کی گئی سکیورٹی خامیوں (Deficiencies) کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ ضلعی انتظامیہ، سپیشل برانچ، ایس ایس یو اور دیگر متعلقہ اداروں کے ہمراہ جلد از جلد دوبارہ مشترکہ سکیورٹی آڈٹ مکمل کیا جا سکے۔
اجلاس میں ٹی فائیو توسیعی منصوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، غیر ملکی ماہرین اور ورکرز کے تحفظ، داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی، جدید سی سی ٹی وی کوریج کی توسیع اور ایمرجنسی رسپانس میکانزم کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی پی او ہری پور نے اس موقع پر کہا کہ تربیلا ڈیم ملک کا ایک نہایت اہم توانائی منصوبہ ہے اور اس کا ٹی فائیو توسیعی پراجیکٹ قومی معیشت کے استحکام میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، لہٰذا اس منصوبے پر کام کرنے والے تمام ملکی و غیر ملکی ماہرین کی فول پروف سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ہدایت جاری کی کہ:
غیر ملکی شہریوں کی نقل و حرکت کے روٹس پر اضافی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
پراجیکٹ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کی مکمل ویریفکیشن مقامی پولیس اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے فوری مکمل کی جائے۔
واپڈا سکیورٹی اہلکاروں کے لیے بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی بنایا جائے۔
ریڈ زون ایریاز میں گشت کے نظام کو مزید فعال اور مربوط بنایا جائے۔
حساس مقامات پر چیکنگ، داخلی کنٹرول اور سرچ آپریشن کے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق مؤثر بنایا جائے۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ موک ایکسرسائزز (Mock Exercises) کا انعقاد کیا جائے۔


ڈی پی او نے واضح کیا کہ قومی تنصیبات کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سکیورٹی کے تمام تقاضوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
ڈی پی او ہری پور کی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ٹی فائیو انتظامیہ سے اہم سکیورٹی میٹنگ، فول پروف اقدامات کی ہدایت.
24