ڈھوڈیال میں فائرنگ، پرانی دشمنی نے ایک اور جان لے لی.

20

ڈھوڈیال میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پرانی دشمنی ایک بار پھر خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سہراب خان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ عقیل خان کی زوجہ کو گولی لگنے سے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر طبی امداد کے لیے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال کمپلیکس مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم اصل حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں